صوابی اور کاٹلنگ میں دو افراد کا قتل، تفتیش کا سلسلہ چل نکلا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور کاٹلنگ میں دو افراد کا قتل کیا گیا ہے جس کے خلاف پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں سلیم خان لختی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ کاٹلنگ کے تھانہ بائیزی کی حدود میں کھیتوں سے لاش برامد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاٹلنگ کے تھانہ بائیزی کی حدود میں کھیتوں سے ملنے والی لاش کی شناحت نواب شیر ساکن میاں خان کے نام سے ہوئی۔
یاد رہے کہ صوابی اور کاٹلنگ میں دو افراد و قتل کر دیا گیا ہے جبکہ کاٹلنگ میں مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی