جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور بجلی گرا دی۔ وفاق نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حالیہ اضافے کے اعلامیہ کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاق کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اس کے علاوہ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب