سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائیگا

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کا مکمل ہو چکا جبکہ آج سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نومنتخب کابینہ نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ مضبوط امیدوار ہیں۔
سپیکر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے مابین مقابلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ آج خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے