رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا

ویب ڈیسک:سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد کو نامزد کردیاہے ۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔
رانا آفتاب احمد 5 مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سینئر ترین آدمی ہیں ۔
رانا آفتاب احمد کو سنی اتحاد کونسل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم