مریم اورنگزیب

سنی اتحاد کونسل نے اپنا پہلا یوٹرن لے لیا ہے،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے روڈ میپ کا اعلان کل کریں گی،سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ بھر کی خواتین کے لئے بھرپور اقدامات کا اعلان کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب مسلم لیگ ن کو دیا ہے، سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک