اویس قادر شاہ

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب کر لئے گئے اور انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر کے عہدہ کیلئے اویس قادر شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا کر چارج سنبھال لیا۔ یاد رہے کہ نومنتخب سپیکر سے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کیلئے مقابلے میں اویس قادر شاہ کو مجموعی طور پر 147 میں سے 111 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی نے سید اویس شاہ جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے صوفیہ سعید شاہ کو نامزد کیا گیا تھا۔
نومنتخب سپیکر اویس قادر شاہ کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ غیرجانبدار رہ کر کام کروں گا اور امور کی انجام دہی میں تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ