پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک: پیپلز پارتی کے انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید کو 111ووٹ ملے۔
صوبائی اسمبلی میں ہونیوالی ووٹنگ میں ایم کیو ایم کے امیدوار راشد خان کو صرف 36 ووٹ ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں‌واضح کامیابی کے بعد انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر منتخب کر لئے گئے.
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس قادر شاہ کو بھی اسی تناسب سے ووٹ ملے تھے۔
نومنتخب ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا.

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری