نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری یکم مارچ کو ہوگی

ویب ڈیسک: 24 کروڑ پاکستانیوں کے منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری یکم مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعظم سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے قائد ایوان کا انتخاب 28 یا 29 فروری کو کیا جائیگا اس کے بعد یکم مارچ کو نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ نئے قائد ایوان کی تقریب حلف برداری یکم مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے.

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس