جھنگ سے منتخب ایم این اے ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: جھنگ سے منتخب ایم این اے ضمانت لینے کے لئے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 109 سے منتخب ہونے والے نو منتخب ایم این اے شیخ وقاص اکرم کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں ‘ضمانت لینے کے لئے آج پشاور ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ایک مقدمہ دہشت گردی کا اور دوسرا ایک شہری کو دھمکانے پر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمانت لینے کے لئے آج درخواست دائر کر کے آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کرینگے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی