خورشید شاہ

ن لیگ کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں،خورشید شاہ

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے اور قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔
سندھ اسمبلی آمدکے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے تو کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی۔
خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ابھی یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور ہورہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر