ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس، آج پھر سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج پھر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت کریگا۔
سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس تاریخ کا وہ واحد فوجداری فیصلہ ہے جو 935 صفحات پر مشتمل ہے، کیا کبھی ایسا طویل فوجداری فیصلہ لکھا گیا ہے تو بتائیں۔
جسٹس مندوخیل نے کہا تھا کہ تفصیلی فیصلے سے لگتا ہے جن ججز نے فیصلہ دیا وہ خود بھی متفق نہیں تھے اس لیے اتنی تفصیل لکھی۔
بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم