پشاور، پولیس اہلکار توصیف خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

ویب ڈیسک: پولیس اہلکار توصیف خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی او سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، پولیس افسران و اہلکاروں سمیت شہید اہلکار کے لواحقین و رشتہ داروں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار توصیف خان شہید ہوئے تھے۔
اس موقع پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے محسن ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا