فلسطینیوں پر حملہ

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ،100سے زائد شہید

ویب ڈیسک:غرہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملہ،100سے فلسطینی شہید اور 750 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں الرشیداسٹریٹ پر نہتے فلسطینی امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی فوج کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں سے عام شہریوں پر شیلنگ کی گئی۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے وحشیانہ اقدام اور معصوم افراد کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قحط کی صورتحال سے دوچار امداد کے منتظر عام شہریوں پر حملہ اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا حصہ ہے۔
وزارت خارجہ فلسطین نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری جنگ بندی ہی عام شہریوں کے قتل عام کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری