صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مردان کی تحصیل رستم اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے گلی اور کوچوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع نوشہرہ اور گرد و نواح سمیت مانسہرہ میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے جہاں ایک طرف موسم سرد ہو گیا ہے وہیں بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
بجلی بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع مانسہرہ میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ لوگوں نے گرم کپڑے اور چادریں دوبارہ سے اوڑھ لیں۔
ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے گندم اور دوسری فصلوں کو فائدہ ہو گا۔
دوسری جانب معکمہ موسمیات نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہے گا ۔ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت