نگران کابینہ تحلیل

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل کردی گئی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل کردی گئی ہے ،گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے نگران کابینہ تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات ختم ہونے کا امکان