سیاح ریسکیو

سوات میں بارش و برفباری جاری،برف میں پھنسے25سیاح ریسکیو

ویب ڈیسک: سوات بھر میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری، کالام، ملم جبہ اور گبین جبہ میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے ۔
ملم جبہ میں پھنسے ہوئے25 سیاحوں کو برف سے ریسکیو کرلیا گیا ۔
برف باری ، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملم جبہ، کالام، گبین جبہ اور مٹہ میں سڑکیں بند ہو گئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے برساتی نالوں اور دریائے سوات میں پانی کی بہائو میں اضافہ ہوا ہے
ضلع انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کی سم بلاک ہونے پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز متفق