سوات، چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے مٹہ فضل بانڈہ میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹہ کے علاقہ فضل بانڈہ چاتیکل میں ابھی تک 4 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو بھی نکالا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائی میں ریسکیو آپریشن تحال جاری ہیں۔
یاد رہے کہ شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئَے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات