زرداری یا اچکزئی، ملک کے نئے صدر کا فیصلہ 9 مارچ کو ہوگا

ویب ڈیسک: حکومت سازی کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہوگیاہے۔ وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کا انتخاب ہو چکا۔
اب ملک کے نئے صدر کا فیصلہ 9 مارچ ہونے جا رہا ہے۔ اس دوڑ میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل ہیں۔
اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی آج ہو گی جبکہ اس کے بعد 5 مارچ کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح10 تا شام4 بجے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی