سنی اتحاد کونسل کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا مطالبہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں میں تاخیری حربوں پر تشویش ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے مشتاق غنی نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے باوجود سنی پارٹی کو خِبرپختونخوا اسمبلی کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی جو ایک اعزاز ہے۔ اس روز عوام نے گاجر اور مولی کے نشانات پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو جتوایا اور پارٹی کی حمایت کا اطہار کیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ خواتین نے اسمبلی ہال کے باہر مخصوص نشستوں کے مطالبے پر مشتمل پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید