2ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ کے سیکورٹی آفیسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کی کارروائی ،وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی آفیسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتارکر لئے ۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کے مطابق سپیشل برانچ کے انسپکٹر وکیل خان جوکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے چیف سیکورٹی آفیسر تھے کو گزشتہ دنوں کو ہریان کوٹ مالاکنڈ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔
واقعے میں مقتول کے دو بیٹے زخمی جبکہ رشتہ دار نصیب خان بھی جاں بحق ہو گیا تھا ۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ واقعہ مذہبی اور مسلکی منافرت کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت لیاقت خان اور مجیب اللہ سکنہ کوہر یان کوٹ کے نام سے ہوئی ،قبضے سے آلہ قتل اور واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے ۔

مزید پڑھیں:  سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی