پشاور، صدارتی انتخابات کیلئَے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدارتی انتخابات کیلئے اسمبلی اجلاس کل 9 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے طلب کردہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے 118ممبران اپنا ووٹ صدارتی انتخابات کیلئے استعمال کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایوان کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 65 ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ایوان میں ممبران کی تعداد 91 ہے یعنی ان کے پاس تقریبا 40 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
تمام اپوزیشن ممبران کی تعداد 27 ہے جن کے الیکٹورل ووٹ 12بنتے ہیں۔ ایوان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 13ووٹ استعمال نہیں کئے جا سکیں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی