طورخم بارڈر پر آمدورت، 31 مارچ سے پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر آمدورفت کیلئے 31مارچ سے پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے اور آنے والے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز کو 31مارچ کے بعد بغیر پاسپورٹ ویزہ اور ایکسپائر پاسپورٹ ویزہ پر اجازت نہیں دی جائے گی۔
زرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر حکام کی طرف سے پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار دینے کے حوالے سے پوسٹر لگا دئے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ مارچ کے بعد پاسپورٹ ویزہ نہ رکھنے والے ڈرائیورز و دیگر افراد کو واپس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا