پشاور، سپیکر بابر سلیم سواتی کا صدارتی انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آج ہونے والے صدارتی انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہاوس مکمل نہ ہو صدارتی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔
بابر سلیم سواتی نے مزید بتایا کہ صدر وفاق کی بڑی اکائی ہے جس کے نیچے تمام آئینی ادارے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارا اختیار ہے ہم اس پر قوائد و ضوابط کے مطابق کام کرینگے۔ آئین ٹھیک طریقے سے فالو نہیں کیا جا رہا، ادارے اب تک من مانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن :باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنے کو 6ماہ مکمل