صوابی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں افراد متاثر

ویب ڈیسک: صوابی کے علاقے گندف گدون میں پراسرار بیماری پھیل گئی جس سے درجنوں افراد متاثر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیماری میں مریض کو تیز بخار، دست اور الٹی ہوتی ہے۔
اس پراسرار بیماری سے متاثرہ افراد سے ٹی ایچ کیو ٹوپی بھر گیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر حماد کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو انجیکشن و ادویات فری فراہم کر رہی ہے ۔
اس سلسلے میں اہالیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پراسرار بیماری سے بچاو کیلئے مزید میڈیکل ٹیمیں علاقے میں بھیجے۔
اہالیان علاقہ نے یہ بھِی کہا ہے کہ گندے پانی کے پینے سے ہر سال یہاں پر وبائی صورتحال پیدا ہو جایا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر سے روک دیا گیا