نوشہرہ میں روڈ حادثہ

نوشہرہ میں روڈ حادثہ :3افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں خیر آباد کے مقام پر روڈ حادثہ،3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
حادثے تحصیل جہانگیرہ خیر آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں مال بردار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد الرحمان ،میر غنی اور حمزہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کا نام استم خان بتایا گیا ہے تمام افراد کا تعلق نوشہرہ میاں عیسیٰ سے ہے ۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن باقی ہے، ڈبلیو ایچ او