سعودی عرب، رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی شروع

ویب ڈیسک: ہر سال کی طرح امسال بھی سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت رمضان المبارک کے دوران قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کو شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ایسے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کیا گیا ہے جو سرکاری حق کے زمرے میں قید کاٹ رہے ہیں۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے قیدیوں کی رہائی اور ان کے گھروں میں واپسی کے امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا 9 مئی اور فارم 47 بارے کاکڑ کے بیان پر پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ