سکروٹنی مکمل

خیبر پختونخوا اسمبلی:ن لیگ کی اضافی مخصوص نشست کیلئے سکروٹنی مکمل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کی اضافی مخصوص نشست کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی جاری فہرست میں فرح خان،سعیدہ جمشید،سیدہ سونیا حسین اور بیگم شہاب شامل ہیں ۔
ترجیحی فہرست کے مطابق فرح خان ممبر صوبائی اسمبلی بنے گی ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کوخواتین کی 8مخصوص نشستیں ملی ہیں ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سات امیدواروں کی فہرست جمع کرائی گئی تھی جبکہ ایک اضافی نشست کے لیے چار امیدواروں کی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب