پشاور ہائیکورٹ، مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس اشتیاق ابراہیم کرینگے۔
بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی شامل ہیں۔
یاد رہے عدالت نے مخصوص نشستوں سے متعلق حکم امتناعی میں 13 مارچ تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی آج پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان