سینیٹ ضمنی انتخابات، جے یو آئی اور پی پی اتفاق پر رضامند

ویب ڈیسک: سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں جمیعت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد اور بلوچستان میں اتحاد کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی رہنماء نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے آج ہونے والے ضمنی انتخابت میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں جے یو آئی کی حمایت کرے گی۔
دوسری جانب جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت مستعفی،دوبارہ الیکشن کرائے جائیں:مولانا فضل الرحمن