انوار الحق کاکڑ ایک بار پھر سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل، کاغذات جمع

ویب ڈیسک: سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ایک بار پھر سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہائی دے دینی چاہئے،مشاہد حسین سید