سینیٹ انتخابات، پنجاب کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں کے کاغذات جمع

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں طلال چودھری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اعجاز منہاس، ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان کے نام شامل ہیں۔
خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفےٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
پنجاب کی 12 نشستوں میں‌اقلیتی نشست پر طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی