میر علی میں دہشت گردی

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے5جوانوں کی شہادت کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ،شہداء میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ جھڑپ میں6 دہشتگرد بھی لقمہ اجل بن گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میر علی میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی اور اس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں فوجی دستوں نے مزید کارروائی کی جس میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے، پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ کیپٹن محمد احمد بدر نے بھی جام شہادت نوش کیا، ان کے علاوہ دیگر 5جوان بھی مقابلہ کرتے ہوئے جان وطن پر قربان کرتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے، دہشتگردوں کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اللہ شہداء کی قربانیوں کے عوض ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ آمین

مزید پڑھیں:  کالی حوریں