پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورانٹو جانے والی پرواز پر کینیڈا پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورانٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی جس کی وجہ سے ایئر ہوسٹس پر جرمانہ ہوا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر ہوسٹس ٹورانٹو سے واپس وطن آرہی ہیں۔ ان کا وہاں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی