پشاور، کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، اعظم سواتی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رویت کے مطابق ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 18 سال سنیٹر رہا ہوں، شائد ایک دو اور سینٹرز ہوں جو اتنے سال سنیٹ میں رہے ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیز کا ممبر رہا ہوں۔ اگر میں ٹیکنوکریٹ کے لئے اہل نہیں تو پھر سیگریٹ بیچنے والے اور پراپرٹی ڈیلرز ہی سینٹ کے زینت بنیں گے۔
اعظم سواتی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑا ہوں اس وجہ سے ہمیں سزا دی جارہی ہے۔ جلد ہی بانی پی ٹی آئی آزاد ہوکر باہر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔ اگر سازش نہ ہوتی تو آج ملک ان مسائل کا شکار نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد