پشاور، سنی اتحاد کونسل کے خرم ذیشان نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کر دی

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے خرم ذیشان نے سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق سنی انتحاد کونسل کے خرم ذیشان خیبر پختونخوا سے سینٹ الیکشن کیلئے جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ کے خلاف بے بنیاد اعتراضات لگائے گئے ہیں۔ مخالف فریق نے غیر قانونی اثاثوں اور مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کے اعتراضات کیے۔
سنی اتحاد کونسل کے خرم ذیشان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل اپیل کو منظور کریں اور الیکشن کمیشن کے آرڈر کو کالعدم قرار دیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ