مہوش حیات کی نئی فلم دغا باز دل عید پر ریلیز ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم دغا باز دل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامور اداکارہ نے اس حوالے سے اپنی انسٹاپوسٹ میں ٹریلر پوسٹ کیا۔
انسٹاگرام پر جاری ہونیوالے ٹریلر میں دِکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات کا اثر ہوتا ہے۔ گھر والے جنات سے بجات دلانے کیلئے اس کی شادی کا پلان بناتے ہیں۔
اس دوران مہوش کا رشتہ ڈرامہ میں ان کے چچا زاد بیٹے "علی رحمٰن” سے ان کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن وہ دونوں ہی اس سے خوش نہیں ہوتے۔
یاد رہے کہ مہوش حیات نے اپنی فلم عید الطفر پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ