جنوبی وزیرستان، بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان، کاروبار بھی متاثر

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محلا کر رکھا ہے جبکہ اس کے علاوہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عید الفطر کی آمد آمد ہے، اس دوران جہاں بجلی لوڈ شیڈنگ سے دیگر کاروبار متاثر ہو رہے ہیں وہیں درزی بھی دہائیاں دینے لگے ہیں۔
کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی جبکہ دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عید کی تمام تر رنگیناں ماند پڑ گئی ہیں۔
درزیوں کا اس حوالے سے کہناہے کہ ہمارے پاس ابھی بہت کام ہے جبکہ بجلی نہ ہونے سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ عید میں گنتی کے چند دن رہ گئے ہیں ایسے میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سارا کام ٹھپ پڑا ہے۔
اہالیان علاقہ و کاروباری طبقہ کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہنگائِی کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائَے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر