پشاور، ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ہم ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے۔ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں‌ہماری سیٹیں نہیں دی گئیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ ہماری درخواست پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ ہمارے پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر ہمیں انتخابی نشان تک نہیں دیا گیا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کہیں بھی نہیں لکھا گیا کہ انہیں نشستیں دی جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم لڑیں گے اور اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہے۔ اس میں کئی اہم ایشوز زیربحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار