پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنر شپ ترجیح ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل پر مکمل تحقیقات کرے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ان تحقیقات کا انتظار رہے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنر شپ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں قانون کے مطابق ہر ایک کیساتھ یکساں برتاو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ہم دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی