محمود خان اچکزئی کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق کامیاب امیدوار اور رنراپ میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے،36 پولنگ اسٹیشنز پ ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے،درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری