45سال پہلے شہید بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،قمر زمان کائرہ

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 45سال پہلے شہید بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو، بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والے سمجھتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو عالمی سازش کے نتیجے میں قتل کیا گیا، ہم نے جبر برداشت کیا لیکن پرامن جدوجہد کی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہر دور میں پیپلزپارٹی کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا، آج ایک جماعت پر تھوڑی تکلیف آئی تو ملک میں ہنگامہ ہے، ضیا الحق کے مارشل لا میں ہماری ماں، بہنوں کو کوڑے مارے گئے، پیپلزپارٹی کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا گیا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہر دور میں الیکشن چھینے گئے، ہم نے جبر برداشت کیا لیکن پرامن جدوجہد کی، یہاں بیٹھے عوام سے پوچھتا ہوں کہ بتائیں کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی تھی؟ پیپلزپارٹی نے تنخواہیں بڑھائیں۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب