دفعہ 144نافذ

عیدالفطر کی آمد :ضلع خیبر میں دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں عید الفطر کی آمد پر مفاد عامہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنا اللہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، کھلونا نما اسلحہ، پریشر ہارن پر پابندی عائد کردی گئی ۔
دفعہ 144ضلع بھر میں فوری طور پر نافذ ہوگا جو کہ 10 دنوں تک برقرار رہے گا۔
خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ضلعی پولیس سربراہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، تین ماہ گزرنے کے باوجود لاکھوں طلبہ درسی کتب سے محروم