صوبہ میں پہلی ڈرگ پالیسی منظور، ہسپتالوں میں فارماسسٹ کی تعیناتی ناگزیر قرار

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے پہلی ڈرگ پالیسی کی منظوری دے کر ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلی ڈرگ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے ہسپتالوں میں فارماسسٹ کی تعیناتی ناگزیر قرار دیدی۔
صوبائِی وزیر صحت نے کہا کہ ڈرگ پالیسی کے تحت فارمیسی سروسز کو مراکز صحت کیساتھ انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز مریضوں کو برانڈ کی بجائے فارمولا کے حساب سے ادویات تجویز کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ادویات مارکیٹ سے برانڈز کے نرخ اور سپلائی کی من مانی ختم ہو جائیگی۔ دوسری طرف اس اقدام سے مریضوں پر ادویات کے اخراجات اور صحیح ادویات کے استعمال سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ پالیسی کے تحت صوبے میں ڈرگ انفارمیشن اینڈ پوائزن کنٹرول سنٹر بھی بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈرگ انفارمیشن اینڈ پوائزن کنٹرول سنٹر کسی بھی طرح کے ذہر اور ادویات کے اوور ڈوز کا انٹی ڈاٹ ایمرجنسی کے طور پر آن لائن یا کال کے زریعے رہنمائی فراہم کرے گا۔
اجلاس میں تحصیل کی سطح پر ایک ڈرگ انسپکٹر کی تقرری بھی تجویز کی گئی ہے جس سے ادویات کی سٹوریج اور سپلائی چین برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی