پی سی بی کوچنگ معاملہ، گیری کرسٹن اور گلیسپی کے نام قرعہ فال نکلنے کا امکان

ویب ڈیسک: پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کوچنگ کیلئے گیری کرسٹن اور گلیسپی پر نظریں جم گئی اور جلد ہی ان کے نام قرعہ فال نکلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پوسٹ مشتہر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ اورانٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا کوچنگ تجربہ بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال جبکہ سابق آسٹریلوی آل راونڈر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کیلئے قومی ٹیم کے کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیری کرسٹن اور گلیسپی کے حوالے سے جلد ہی باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی