نوشہرہ، موٹر کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: موٹر وے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب موٹر کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق چارسدہ تحصیل تنگی سے ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ رشکئی انٹرچینج پر پیش آنے والے حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی