مہمند، پاک فوج اور ایف سی نارتھ کی جانب سے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی کابل پوسٹ جوکہ 2500 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر ڈیوٹی دیتے فوجی جوانوں نے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہونے کا پیغام جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاک افغان سرحدی کابل پوسٹ پر فوجی جوان عید کے دن بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج و ایف سی نارتھ کے جوانوں نے باقاعدہ نماز ادا کی اور ملکی بقا و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
پاک افغان سرحدی پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دینے والے جوانوں نے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہونے کا پیغام جاری کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس