مردان، تمام عیدگاہوں پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے خصوصی ڈیوٹی انجام دی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ریسکیو 1122 اہلکاروں نے نماز عید کے دوران عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے عیدگاہوں پر خدمات پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی ہدایات کے مطابق پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں شیخ ملتون، تخت بھائی، تبلیغی مرکز، رستم، کاٹلنگ، شیر گڑھ اور دیگر بڑی عیدگاہوں پر ڈیوٹی انجام دی۔
اس موقع پر ضلعی ایمرجسنی آفیسر نے کہا کہ عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی