ہری پور، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے بھی اپنے علاقہ میں نماز عید ادا کی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ہری پور میں آبائی علاقہ ریحانہ میں اپنے چچا ذاد بھائیوں کے ہمرا نماز عید ادا کی۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے چچا ذاد بھائیوں میں صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، ممبر صوباٸی اسمبلی اکبر ایوب خان اور سابق صوباٸی وزیر یوسف ایوب خان شامل ہیں۔
اس موقع پر ضلع بھر کے عید اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں