مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، ملک بھر میں بارشوں کی نئی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے باعث آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اور بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا