پیسکو کے 120فیڈرز ٹرپ

صوبہ بھر میں بارش کے باعث پیسکو کے 120فیڈرز ٹرپ کر گئے

ویب ڈیسک: گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث پیسکو ریجن میں بجلی کی ترسیل متاثر،صوبے بھر میں بارش کے باعث پیسکو کے 120فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔
ترجمان پیسکوکے مطابق پیسکو فیلڈ سٹاف بارش کے باوجود بجلی کی بحالی میں مصروف عمل،بارش کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں دشواری کا سامنا ہے۔
متعدد فیڈرز پربجلی بحال، بقیہ فیڈر ز پر کام جاری ہے۔
ترجمان پیسکوکے مطابق صارفین بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیںجبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118پر کال کریں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ